لواحقین گرینڈ الائنس کا مطالبات پورے نہ ہونے پر بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) لوا حقین گرینڈ الائنس کے رہنماﺅں نے مطالبات تسلیم نہ ہو نے پر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان لوا حقین گرینڈ الائنس کے سینئر وائس چیئر مین سید الطاف شاہ بخاری، چیئر مین ٹکری محمد عباس مینگل نے بدھ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دروان حکومت بلو چستان کو لوا حقین کی بحالی کے نو ٹیفکیشن جا ری کر نے کے حوالے سے 3دن کا وقت دیا تھا لیکن اس دوران بھی حکومت بلو چستان اور بیور کریسی کی جانب سے ٹال مٹول کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تاخیری حربوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج سہ 2بجے میٹر وپو لیٹن کارپوریشن سے ایک پرامن مارچ کا آغاز کیا جائے گا، جوصوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کی صورت میں پہنچے گا اور نو ٹیفکیشن کے اجراءتک بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے میں بیٹھے رہےں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل حکومت بلو چستان اور بیو و کریسی کو ایک مر تبہ پھر تنبیہ کر تے ہیں کہ لو احقین کے مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار سیع کر تے ہوئے صوبے بھر میں سر کا ری دفاتر اور تمام شاہراہوں کو بند کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہما رے احتجاج پر کسی بھی قسم کا دباﺅ ، لاٹھی چارج، شیلنگ اور مار دھاڑ ہوئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں