تربت،مسلح افراد کا مشینری کو نزر آتش کرنا قابل افسوس اورقابل مذمت ہے، لالا رشید دشتی
تربت(انتخاب نیوز) مشیر برآئے پی ایچ ای لالا رشید دشتی نے دشت بشولی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دشت بشولی روڈ پر کام کرنے والی مشنری کو نزر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر غریب دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، یہ نہیں چاہتے کہ ان علاقوں کے غریب لوگوں کو بہترین سفری سہولیات اور بہترین تعلیم میسر ہوں۔ یہ نہیں چاہتے کہ دشت بشولی کے لوگ علاج اور دیگر ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت دشت کھڈان اور تربت شہر میں پہنچ سکیں تاکہ ان غریب لوگوں کی زندگی بچ سکے۔ یہ سی پیک کا روڈ نہیں ہے اس پر استحصالی قوتیں سفر نہیں کریں گے۔ یہ غریب عوام کی روڈ ہے جو اپنے لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچا سکیں،یہ ان کا روڈ ہے جن کوچھوٹا کاروبار کرنے میں آسانی ہو۔ لالا رشید دشتی نے کہا میں اپنے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں غریب لوگوں کے لیے کام کرتا رہا ہوں یہ میرا وعدہ ہے اپنے علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ دشت کے ہر کونے میں سڑکوں کو بلیک ٹاپ کروں گا، دو ڈمپر اور ٹریکٹر جلانے سے میرا حوصلہ پست نہیں ہوگا اور نہ ہی اس اقدام سے بشولی روڈ کا کام ادھورا چھوڑوں گا۔ میں بلوچ دشمن عناصر کا مقابلہ کرتا رہوں گا اور میں بزات خود اور اپنے بچوں، رشتہ دارو،ووٹرز اور جیالوں کے ساتھ کھڑے ہو کر اس روڈ کی چوکیداری کرکے ان کو پایہ تکمیل تک پنچاو¿ں گا۔ان بلوچ دشمن عناصر کو چیلنج کرتا ہوں کہ میں انکی ایسی حرکتوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ان کے سامنے کھڑا ہوکر بشولی کے عوام کو یہ سہولیات فراہم کروں گا۔ اگر اس کے لیے میری جان بھی چلی جائے اسکی بھی پرواہ نہیں کروں گا میرا جینا مرنا اس غریب عوام کے ساتھ ہے بغیر کسی لب و لالچ کے ان غریب عوام کے ساتھ کھڑا ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا مشن ہے۔


