پی ٹی سی ایل ملازمین نے انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیاں بنا لیں، صارفین سے لوٹ مار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ٹی سی ایل ملازمین نے عزیزوں کے نام پر انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیاں بنا لیں۔ پی ٹی سی ایل ملازمین نے رشتہ داروں اور عزیزوں کے نام پر مختلف ناملوں سے انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیاں بنا لیں، جو مختلف حربوں سے پی ٹی سی ایل کی کارکردگی ناقص بتا کر بڑے بڑے اداروں اور گھریلو صارفین کو اپنے انٹرنیٹ کنکشن لگا کر دے رہے ہیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر اوقات ان نجی انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کے کنکشن اور اسپیڈ صحیح فراہم نہ ہونے سے بڑے بڑے اداروں میں کام متاثر ہوتا ہے جبکہ فیس کے نام پر یہ پرائیویٹ کمپنیاں اپنے صارفین سے بالکل بھی رعایت نہیں کرتیں اور میعاد اور مدت پوری ہونے پر صارفین کے کنکشن منقطع کردیے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے نجی انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو ضابطہ اخلاق میں لانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں