کوئٹہ میں کمیونٹی ٹیچرز اور لواحقین گرینڈ الائنس کا احتجاج، پولیس سے جھڑپ میں 15 ٹیچرز ، 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کا اپنے مطالبات کے حق میں ریلی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 15ٹیچرز جبکہ 4پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں ۔جمعرات کے روز بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کی جانب سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیاگیا ریلی کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 15ٹیچرز اور پولیس کے 4اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور لواحقین گرینڈ الائنس کے رہنماﺅں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جائز ہے کمیونٹی اساتذہ گزشتہ 5ماہ سے اپنے مطالبات کے حل کیلئے سراپااحتجاج ہیں حکومت وقت نے وعدہ بھی کیا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جسے ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے اب بھی وقت ہے کہ حکومت کمیونٹی ٹیچرز کے920اساتذہ کو مستقل جبکہ گرینڈ الائنس کی جانب سے سن کوٹہ بحال کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں ہم بھرپور اور سخت احتجاج پر مجبور ہو جائینگے واضح رہے کہ جب مظاہرین نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو پولیس نے اس کو جانے نہیں دیا اور لاٹھی چارج کی گئی بعد ازاں واپس اسمبلی جا کر اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں