کوئٹہ، اراکین اسمبلی کو امن وامان پر دی جانیوالی بریفنگ بیوروکریسی کی مصروفیات کے باعث ملتوی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اراکین کو امن وامان اور سیلابی کے بعد کی صورتحال پر دی جانے والی ان کیمرہ بریفنگ بیوروکریسی کی مصروفیات کے باعث ملتوی کردی گئی ۔اراکین اسمبلی چیف سیکرٹری اور دیگر افیسران کا انتظار کرتے رہ گئے، سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ اب یہ ان کیمر ہ بریفنگ جمعہ کو ہوگی ۔بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکربابر موسی خیل نے سترہ اکتوبر کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دینے کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،آئی جی پولیس بلوچستان ،سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو ، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور کیسکو چیف کو آج بیس اکتوبر کو سہ پہر دو بجے صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں طلب کیا تھا مگر یہ آفیسران اپنے مصروفیات کے باعث اجلاس میں نہیں آئے تو سیکرٹری اسمبلی کو بلایا گیا اجلاس آج جمعہ تک ملتوی کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں