شاہین کی گیند سے زخمی ہونیوالے گُرباز سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کیا ہے۔گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ‘بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد گُرباز کو اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ‘گُرباز کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے جب کہ ان کے پاؤں کی کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی، تاہم توقع ہے کہ گُرباز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے‘۔خیال رہے کہ وارم اپ میچ میں پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں