پنجگور بارڈر پر ای ٹیگ اسٹیکر سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیے گئے، نیشنل پارٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ مرکزی رہنماءسابق رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ مرکز ڈپٹی سیکرٹری برائے بلوچستان پھلین بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ سابقہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمالک تاج بلوچ الطاف بلوچ محمد نواز بلوچ زاہد حسین حاجی شہباز بلوچ کاروباری شخصیت حاجی نواز اور دیگر نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز بارڈر کے حوالے سے نئے نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں اور پنجگور کے لوگوں کو روزگار گار دینے کے بجائے بے روزگار کیا جارہا ہے اور اسٹیکرز کی ری ویری فکیشن کے نام پر نئے حربے استعمال کیا جارہا ہے اور عوام کے جیب سے کروڑوں روپے بٹور کر ففٹی ففٹی کے فارمولے پر تقسیم کیے جاتے ہیں جب انتظامات ایف سی کے حوالے تھے تو پنجگور کے عوام ایف سی سے اس لئے گلے شکوے کیا کرتے تھے کہ عوام کی عزت نفس کو مجروح کرکے ان کی تذلیل کی جاتی ہے، عوام کے شدید احتجاج سے اسٹیکرز سسٹم ایف سی سے انتظامیہ کے حوالے کیا گیا مگر انتظامیہ نے بی این پی عوامی کے مطابق اس کو چلانا شروع کردیا، بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی رشوت کے طور پر فی یونٹ درجنوں اسٹیکرز سے نوازے گئے اور جن لوگوں کے پاس گاڑی نہیں تھے ان کو بھی رشوت کے طور پر نوازا گیا انہوں نے کہا کہ جب اس سسٹم کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تو آس وقت اسٹیکرز کی تعداد 8ہزار تھے اب یہ تعداد چالیس ہزار ٹک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس جو ای۔ٹیگ سسٹم موجود ہے آس کے متبادل میں ایک اور متبادل سسٹم موجود ہے جو کہ ایک صحافی کے رپورٹ اور عوام سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق وہاں سے اپنے لوگوں سے رشوت لے کر روزانہ کی بنیادوں پر تاریخ دی جاتی ہے جبکہ عام گاڑی مالکان کی تاریخوں کو روز تبدیل کر کے ان کو نان شبینہ کے محتاج بنایا جارہاہے اور تاریخ پر تاریخ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ عمل کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں نیشنل پارٹی آن ناانصافیوں اور من مانیوں کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے کاروبار کے دروازے بند کئے جارہے ہیں نیشنل پارٹی آزادانہ کاروبار کا مطالبہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ جب نیشنل پارٹی کی حکومت تھی تو ایران سے کاروبار کو ہرقسم کا تحفظ دیا گیا اور لوگ آزادانہ طور پر کاروبار کررہے تھے مگر عمران خان حکومت اور اس کے اتحادیوں بی این پی عوامی بی این پی مینگل باپ ماں پارٹی سب نے ایران بارڈر پر باڈ لگاکر لوگوں کے نہ صرفِ کاروبار کو تباہ کردیا بلکہ سرحد کے دونوں پار رشتہ داروں کے لئے بھی مشکلات ہیدا کئے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومتی جماعت غریب عوام کے معاشی قتل میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا کہ بارڈرز کی بندش سے پنجگور کے عوام میں شدید بے چینی اور غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے جس کی وجہ سے امن و امان کی سنگینی صورت حال پیدا ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری غیر سنجیدہ اور لالچی حکمرانوں پر عائد ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو آزادانہ طور پر کاروبار کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر سطح پر ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر آزادانہ کاروبار کو بحال کرے گا اس لئے نیشنل پارٹی پریس کانفرنس کے توسط سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف سیکرٹری بلوچستان ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ پنجگور میں ان اربوں روپے کے کرپشن کی فوری طور پر تحقیقات کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں