بلوچستان، سردی کی شدت بڑھ گئی، بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے کسی بھی علاقے میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موسم کی شدت کے سلسلے میں قلات میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔زیارت میں درجہ حرارت 5 جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 15 ، گوادر اور جیونی میں 18،18، تربت میں 19 اور سبی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں