دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

بیجنگ:چین کے صوبہ ووہان سے پھیلنے والے خطرناک ترین وائرس کرونا کے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3ہزار4سو ہوگئی ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے مطابق کروناوائرس دنیا بھر میں انتہائی تیز رفتاری سے پھیلنے والا وائرس بن گیاہے۔اور جاپانی کروز شپ میں پھنسے اکیس امریکی شہریوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابقسات نئے ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 90ہوگئی ہے جہاں اس وائرس کی موجودگی کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔وائرس کی وجہ سے عالمی تجارت میں کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹس گرگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں