کوئٹہ، فوتی کوٹے پر ملازمتوں کیلئے احتجاج کرنیوالے 100 سے زائد مظاہرین گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے جی پی او چوک پر فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین کی ملازمتوں کے کوٹے کیلئے احتجاج کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔ لواحقین گرینڈ الائنس کے جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی پولیس کے روکنے پر شرکا نے جی پی او چوک پر دھرنا دے دیا۔ پولیس نے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ فوتی کوٹا کیلئے احتجاج کرنے والے گرفتار مظاہرین کو کوئٹہ کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں