مذاکرات کے بعد فزیو تھراپسٹ نے صوبائی وزرا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ فزیو تھراپسٹ کے دو گروپ ہیں ایک گروپ نے ہم سے مذاکرات کئے اور ہم نے انکے مطالبات پر عملدآمد کی یقین دہانی بھی کروائی لیکن دوسرے گروپ کا مطالبہ ہے کہ انہیں فی الفور نوٹیفیکیشن دیا جائے وہ جارحانہ انداز میں بات کر رہے تھے اور مذاکرات کے بعد صوبائی وزراءکیخلاف سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوگی حکومتی کام طریقہ کار کے ذریعے ہوتے ہیں ہم نے انکے مطالبات کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی ہے۔
Load/Hide Comments


