لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبہ پر جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی کے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے تنظیمی طلباءپر غیر قانونی ایف آئی آر کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے جاری صوبائی بیان میں میڈیا کوآرڈینیٹر فرحان بھنگر نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے طلباءپر ایف آئی آر درج کرنا ایک تعلیم دشمن عمل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، وہ زمانہ چلا گیا جب آپ اسے غیر قانونی عمل سے طلباءکی آواز کو بند کرنے کی کوشش کریں گے، آج کا طالب علم اپنا حق اچھے سے لینا جانتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس غیر قانونی ایف آئی آر کو واپس لے، احتجاج ہر طلباءکا قانونی جموری حق ہے ، ایف آئی آر واپس نہیں لی گئی تو پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان ہر قدم پر بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا ساتھ دے گی۔
Load/Hide Comments


