سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کا کراچی میں اسفالٹ فیکٹری کی بندش کا حکم
کراچی (انتخاب نیوز)سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کراچی میں اسفالٹ فیکٹری کی بندش کا حکم دے دیا۔سیپا کے ترجمان نے کہا کہ اسفالٹ یعنی تارکول اور ریت کا مرکب بنانے کی فیکٹری ایم بی ایریا میں ہے، بندش سے قبل فیکٹری مالکان کو ذاتی شنوائی میں صفائی کا موقع دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی، منظوری کے بغیر تجارتی و ترقیاتی سرگرمی صوبے بھر میں منع ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو آلودگی سے پاک بنانے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ا نہوں نے کہا کہ فیکٹری میں اسفالٹ بنانے کا عمل ماحولیاتی منظوری کے بغیر جاری تھا۔
Load/Hide Comments


