توشہ خانہ نااہلی، این اے 95 میانوالی کی عمران خان کی نشست خالی قرار

اسلام آباد (انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی این اے 95 میانوالی کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا جس کے بعد ان کی نشست خالی ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان کی نشست توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر خالی قرار دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں