پنجگور بارڈر پر لوگوں کو کاروبار سے محروم رکھا جارہا ہے، حق دو تحریک

پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حق دو تحریک و پروم بارڈر کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ طور پر کل 25 اکتوبر کو پروم جیرک بارڈر کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور بارڈر غریبوں کے جینے مرنے کا آخری سہارا ہے، کبھی یہاں چیک پوسٹوں کے ذریعے کاروباری لوگوں کو ذلیل کیا جاتاہے تو کبھی بھاڑ کبھی ٹوکن کبھی اسٹیکرز کے نام پر انہیں کاروبار سے محروم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ای ٹیگ اسٹیکر کے نام پر غریب عوام سے لاکھوں روپے بٹور رہا گیا جب وہ دھندہ ٹھپ ہوگئی تو ایک نیا فارمولا ری ویری فکیشن کا ڈھونگ رچایا گیا، ایک بار پھر عوام کو لوٹنے کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے، انہیں کہا ہے کہ حق دو تحریک پروم بارڈر کمیٹی ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی، پنجگور کے عوام کو آزادانہ طور پر کاروبار کیلئے شناخت کارڈ پر اختیار دیا جائے اور انٹری پوائنٹ کے ٹریفک کو کم کرنے کیلئے تمپ چیدگی گر گزبستان جیرک بارڈر کو یکساں طریقے سے شناختی کارڈ پر یونین کونسل وائز کھولا جائے، اس سے نہ صرف کاروبار کو وسعت ملے گی بلکہ لوگوں کو آسودگی ملے گی انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبے پر عمل نہیں کیا گیا بصورت دیگر 25 اکتوبر کو جیرک بارڈر کو بند کرکے احتجاج کیا جائے گا، تمام کاروباری حضرات سے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت ہے کہ احتجاج میں شرکت کریں اور تیل کے غرض سے کوئی بھی کاروباری شخصیت خود کو 25 اکتوبر کو بارڈر جانے کی زحمت نہ کریں اگر انتظامیہ نے طاقت کا مظاہرہ کیا تو کسی بھی واقع کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں