وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی مذمت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینیا میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعے میں ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف شعبہ صحافت کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے تحقیقی صحافت کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انکی وفات سے شعبہ صحافت میں ایک بڑا خلاءپیدا ہوا ہے وزیراعلیٰ نے ارشد شریف کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں