یوگنڈا : بینائی سے محروم افراد کے اسکول میں آتشزدگی‘11 ہلاک

کمپالا (انٹرنیشنل ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع میوکونو میں واقع بصارت سے محروم افراد کے اسکول میں آگ رات 1 بجے کے قریب لگی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اسکول کی قریبی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک میں اسکولوں میں آتشزدگی کے واقعات تعلیمی حکام کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔سے سے پہلے 2008 میں افریقی ملک یوگنڈا کے شہر کمپالا کے قریب ایک بورڈنگ اسکول میں رات کے وقت آگ لگنے سے 19 طلباء ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں