بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد جمعرات سہ پہر 3بجے ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے گزشتہ تین سالوں سے زر عی یو نیورسٹی کوئٹہ کے داخلوں میں تاخیر،رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نو ید قاضی مال سال 2021-22میں معذور افراد کے لئے خرید گئیں ٹرائی موٹر سائیکلیں پر ہو نے والے اخراجات سمیت مکمل تفصیل کی فراہمی سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کر یں گے۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نور محمد دمڑ، مبین خان خلجی، خلیل جارج، بشریٰ رند، ماہ جبین شیران ملک مخالف تقاریر کی روک تھام کی بابت عملی اقدامات اٹھانے ،اراکین اسمبلی میر حمل کلمتی ، اختر حسین لانگوگوادر میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ رجسٹرریشن آف کوالٹی اشورنس کے قیام کی بابت قانو ن سازی کر نے سے متعلق قرار دادیں پیش کریں گے ۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے، ملک نصیر احمد شاہوانی، قادر علی نائل ، میر یونس عزیز زہری، اختر حسین لانگو، زبیدہ بی بی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی پیش نظر اراکین صوبائی اسمبلی کی حفاظت کے لئے لیویز اہلکار فراہم کر نے اوررکن صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ صوبے کے تمام تعلیمی ادارو ں میں بلوچی ، براہوی اور پشتو زبانوں میں تعلیم کو فی الفور شروع اور اساتذہ کی تعیناتیوں کو یقینی بنا نے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں