رانا ثنا اللہ نے منجمد کئے گئے بینک اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منجمد کئے گئے بینک اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ رانا ثنااللہ نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے این ایف نے گرفتاری کے بعد چار مختلف اکاؤنٹس منجمد کر دئیے جس میں قومی اسمبلی کا سیلری اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔ اے این ایف کی جانب سے میری جائیدادیں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں