عالمی ادارے کورونا معاملے پر وزیراعظم کی ذہانت کے معترف ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس ذہانت و محنت سے کورونا کے معاملے میں فیصلہ سازی کی ہے عالمی ادارے اور پاکستانی قوم دونوں ہی اس کے معترف ہیں،شکست خوردہ نون لیگی قیادت بے ڈھنگے الزامات لگانے سے پہلے اپنے قائد کی بزدلی اور بھڑکوں کا حساب دیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا کے حوالے سے حکمت عملی تمام وزراء اعلی کی مشاورت سے مرتب کرتے ہیں اور ان کی اپنی سوچ،جو شروع سے ہی یہ رہی کہ مکمل لاک ڈاون بڑی معاشی تباہی لا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں