دکی، مسلح افراد کی کوئلہ کانوں کی مشینری پر فائرنگ، چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

دکی (انتخاب نیوز) معراج ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کے کمپریسروں اور پانی کے ٹینکیوں پر فائرنگ کی ،فائرنگ کی وجہ سے کمپریسروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مزدوروں کو لوٹ کر نقدی اور موبائل فون بھی چھین لئے۔مسلح افراد لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر پیٹی ٹھیکیدار خیر محمد ولد خدائے میر ناصر کی مدعیت میں درج کرلی۔ ایف آئی آر دہشتگردی، ڈکیتی، بھتہ، نقصان رسانی دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات 7ATA,4982,147,148,149452,436,442 مقدمہ نمبر 135/2022 پولیس تھانہ دکی میں درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر تین نامزد جبکہ چار نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلی گئی ہے۔ نامزد ملزمان میں عبدالحئی لونی، علی گل ولد دین گل قوم ناصر اور عبدالرحیم ولد اللہ نور قوم کاکڑ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں