وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کیلئے 6 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے، آغا حسن بلوچ
اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے بلوچستان کے ایک وفد نے منیر جالب بلوچ کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور صوبے میں ملازمتوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے لئے 6 فیصد کوٹہ مختص ہے تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اولین ذمےداری ہے اس پر فوری عمل درآمد کو یقینی بناے اور تمام محکموں/ اداروں میں جہاں بلوچستان کی پوسٹیں خالی ہیں اس پر بلوچستان کی عوام کو ملازمتیں دینے کے عمل کو شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کے ہر طبقہ فکر کی نمائندگی کی جائے اور ان کے معاملات ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جاییں، ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کیا جا سکے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا وہ لوگ جن کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے ان کو طویل عرصے سے بلوچستان کا جعلی ڈومیسائل جاری کیا جاتا رہا ہے جس کی بنیاد پر ان کو گورنمنٹ محکموں میں بھرتی کیا جاتا ہے جو کے بلوچستان کی عوام کے ساتھ زیاتی ہے اس معاملے پر تحقیقات کی جاییں اور زمہ داران کو سامنے لایا جائے تاکہ بلوچستان کی عوام کے حقوق منصفانہ طریقے سے انکو دیے جا سکیں۔


