پنجاب سے داعش سمیت کالعدم تنظیموں کے 8افراد گرفتار
لاہور :سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی نے بتایالاہور سمیت پنجاب کے دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 1835 گرام بارودی مواد،26 فٹ سیفٹی وائیر،،8 ممنوعہ کتابیں، 25 غیر قانونی جھنڈے 43ممنوعہ پمفلٹ،2 پستول سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔ ترجمان نے بتایا گرفتارافراد میں نور جہد کو لاہور اور طلحہ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا،انس خان کو گوجرانوالہ ،منظور سرفراز کو ڈی جی خان اور احسان اللہ کو روالپنڈی سے گرفتار کیا گیا،صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے سی ٹی ڈی پولیس نے حراست میں لیا۔ترجمان کے مطابق 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 7 روز کے دوران 387 کومبینگ آپریشنز کے دوران 145 مبینہ افراد کو حراست میں لیکر 76 مقدمات درج کئے گئے،گرفتار افرادسے مزید تفتیش جاری ہے۔


