برازیل، کرپشن پر10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب
برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک ) برازیل میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 10 سال قید کی سزا پانے والے لولا ڈی سلوا دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر لولا ڈی سلوا نے موجودہ صدر اور دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے بولسونارو کے خلاف 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔بولسونارو برازیل کے 1985 کے بعد سے دوبارہ منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ اب تک انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے والے بولسونارو نے نتائج سے پہلے ہارنے کی صورت میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔لولا نے 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر کی حیثیت سے کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ انہیں منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت 2017 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور2018 میں اسی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


