امدادی سامان کی بندر بانٹ کیخلاف سیلاب متاثرین کا جیکب آباد روڈ پر دھرنا
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) کونسلر اتحاد اوستہ اور گنداخہ کا احتجاج خان پور پل پار جاری پانچ گھنٹے سے جیکب آباد اوستہ روڈ پر گاڑیوں کہ لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر خواتین بچے پریشان اے ایس پی حسنین اقبال، ایس ایچ سٹی محمد علی جمالی کے مذاکرات ناکام واپس چلے گئے، روڈ نہیں کھولیں گے، احتجاج سرپرست علی نواز عمرانی اور صدرفائق علی جمالی، عبدالستار جمالی اور دیگر نے کہا کہ منتخب نمائندوں اور انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے بجائے سیاسی بنیادوں پر ان لوگوںبکو سامان دیا جو طاقت رکھنے والے تھے اور ان کو بار بار دیا تاکہ غریب لوگ ان کے بنگلوں پر جاکر ان سیاسی لوگوں کا احسان جتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کے ووٹ سے کامیاب ہو کر آئے تو انتظا میہ نے پوچھا تک نہیں، باقی یہ نچلی سطح پر کیسے اقتدار کونسلران کو دیں گے یہ ایک ڈھونگ ہے۔ انتظامیہ نے اپنی کرسی بچانے کے لیے سیاسی لوگوں کو خوش کرنے کے لیے انہیں سامان دیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا جاری رہے گا جب تک مطالبات نہ مانے گئے تب تک بیٹھے رہیں گے۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کونسلروں کو سامان ملا لیکن ان لوگوں متاثرین کو نہیں دیا ان میں سے قیمتی سامان نکال کر غریبوں کو دیا۔ ٹریکٹر بھر بھر کر ان کونسلران کو دیے لیکن وہ اپنے گھروں میں رکھ دیے جبکہ انتظامیہ کے لیے بھی مسئلہ ہے وہ کیا کریں جبکہ اداروں کی جانب سے جو رپورٹ گئے وہ کونسلران کے خلاف گیا کہ ان کا احتجاج غلط ہے، احتجاج شام گئے تک جاری رہا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


