عمران خان کا گدو ہسپتال میں مفت علاج کروائیں گے، وفاقی وزیر صحت

کراچی (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی قادرپٹیل نے کہا کہ عمران خان جلد سندھ آئیں، سندھ میں گدو اسپتال ہے وہاں مفت علاج کی گارنٹی ہے۔ ایک بیان میں قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ تم تو سندھ کو صوبہ نہیں مانتے تھے،کیا شکل لے کر سندھ آﺅ گے۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو وزیراعظم ہاﺅس سے نکال کر ٹرک پرکھڑا کردیا ہے، عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری ہی کریں گے۔ خیال رہے کہ گدو مینٹل اسپتال حیدرآباد میں واقع ہے جسے اب سرکاﺅس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں