اسلام آباد ہائی کورٹ، لاپتا شہری گھر پہنچ گیا،عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری اپنے گھر پہنچ گیا، جس پر عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔لاپتا شہری جمیل محمود کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی حراست کے خلاف بھائی شہزاد محمود کی جانب سے بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا شہری جمیل محمود بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔ اب ہماری درخواست غیر مو¿ثر ہوگئی ہے۔عدالت نے لاپتا شہری کے بازیاب ہونے کے بعد درخواست غیر مو¿ثر ہونے پر نمٹادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں