پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہ دینے پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اسلام ا?باد ہائی کورٹ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کا مجاز افسر کل عدالت کے سامنے پیش ہو۔
Load/Hide Comments


