حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے متحرک ہے، ضیا لانگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کیلئے پوری طرح متحرک ہیاور بحالی کاکام محدود وسائل میں تیز رفتاری سے کیا گیا ہے۔صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں سرکاری مشینری نے بروقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محکمہ ریلیف نے جس طرح کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو حالیہ سیلاب سینقصانات کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوے ہر علاقے کے ممبران صوبائی اسمبلی اور سرکاری مشینری دن رات فیلڈ میں ہیں اور قدرتی آفات سے متاثرہ ہر شخص تک رسائی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد اور بحالی کیلئے جس تیز رفتاری سے اقدامات کئے ہیں اُس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوامی نقصانات کا اندازہ لگانے پر کام جاری ہے جس کی تکمیل پر بحالی کاکام مزید تیز کیا جائے گا۔موجودہ حکومت نے سابق دور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی یقینی بنائی ہے۔ جو اس امر کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیمشیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس امر کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متاثرین کی مستقل بحالی تک ریلیف سرگرمیاں تیزر فتاری سے جاری رکھی جاے گی۔


