کوہلومیں سول سوسائٹی فوج کے حق اور پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانیہ کیخلاف سڑکوں پر نکل گئی

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو میں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین فوج کے حق میں اور پاکستان تحریک انصاف فوج مخالف بیانیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے چیئرمین محراب بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر باز محمد،قبائلی رہنماء حاجی میر بہار خان مری کی سربراہی میں سول سائٹی اور قبائلی عمائدین سابق وزیر اعظم پاکستان عمران کے فوج مخالف بیانات کے خلاف سڑکوں پر نکل گئے، ریلی بینک چوک سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے گزارتے ہوئے ٹریفک چوک پہنچ گئی جہاں چیئرمین محراب بلوچ،میر باز محمد مری،قبائلی رہنماء حاجی میر بہار خان مری،عمر فاروق سمیت دیگر نے ریلی کے شُرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن خان ملک عوام کو صرف سبز باغ دیکھا چکے ہیں ان کے پاس نہ تو پالیسی ہے اور منصوبہ سازی ہے آئے روز یوٹرن سے عوام شدید مایوس ہوگئے ہیں جن کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہوتو وہ عوام کو ملک کے اہم اداروں کے خلاف گمراہ کرنا چھوڑ دیں بصورت دیگر ملک بھرعوام سڑکوں پر نکل کر شدید رد عمل دینگے انہوں نے مزید کہا کے عمران خان اور ان کی پارٹی بیٹھ کر صرف اور صرف خیالی پلاؤ بناتی ہے پاکستان کے عوام باشعور ہیں انہیں معلوم ہے کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں انصاف اور احتساب کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے تھے بلکہ ان کے قریبی ساتھی اور وہ خود توشہ خانہ کیس میں چور ثابت ہوچکے ہیں، ان کیخلاف عدالت کا فیصلہ موجود ہے اب جب ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تو مایوس ہوکر فوج اور دیگر اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں جس کو عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، آخر میں فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں