کوئٹہ سریاب روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی، 35 افراد گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کی تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے35افراد گرفتارکرلیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کے مطابق تجاوزات کے باعث جہاں ٹریفک کے مسائل درپیش ہیں وہاں عوام بھی مشکلات کا شکار رہتی ہے انتظامیہ کسی کو بھی اپنی دکانوں کے حدود سے باہر تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گی، انسداد تجاوزات مہم کے دورا ن سیٹلائٹ ٹاؤن، نیو اڈہ روڈ،غوث آباد ودیگر علاقوں سے متعدد تجاوزات کو ہٹا دیاگیا جبکہ تجاوزات قائم کرنیوالے 35افراد کو گرفتار کرلیاگیا،تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی توقع ہے تاجر برادری اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریگی یہ شہر ہم سب کا اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اور درپیش مسائل کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عوامی شکایات پر سیٹلائٹ ٹاؤن میں قائم علاو الدین شادی ہال کیخلاف کارروائی بھی کی گئی کئی روز سے رہائشیوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ہال میں رات گئے موسیقی کے پروگراموں کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا ہے اس حوالے سے ہال انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کہ رات بارہ بجے کے بعد پروگرام کا انعقادنہ کیاجائے بصورت دیگر ہال کو سیل کرکیقانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں