مستونگ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے دومشتبہ افراد گرفتارکرنے کا دعویٰ

کوئٹہ:کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) مشتبہ افراد کا مستونگ میں ٹارگٹڈ آپریشن فائر نگ تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو افراد کو گرفتار کر لئے اسلحہ اور نقشے قبضے میں لے لیا سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم یو بی اے کارکن ظہیر احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مستونگ کے نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانے میں موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے گزشتہ روز مستونگ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ٹیم کو دیکھتے ہی مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی کے بعد سی ٹی ڈی نے ظہیر احمد اور نوروز خان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا حکومت بلوچستان نے گرفتار ظہیر احمد اور نوروز خان کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں