عمران خان فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنیکی ناکام کوشش کررہے ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے فوج کے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کی سختی سے مذمت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج، یہ نام سنتے ہی ہر محب وطن کے دل میں عزت و محبت کا جذبہ جاگ اٹھتا ہے جس کے خلاف تحریک انصاف کے چیئرمین دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ فوج ایک پروفیشنل ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہیں اور میں آرمی کی کوششوں کو سراہتا ہوں کہ تخریب کاری کی ستائی قوم کو روشن کل کی نوید فوج سے ملی ہے انہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کا وہ حق ادا کیا کہ آج پاکستان کا ہر شہری فوج کے جری جوانوں کو سلوٹ کررہا ہے لیکن کچھ مفاد پرست لوگ اپنی مفادات کے خاطر فوج پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس امر کو قابل ستائش قرار دیا کہ فوج نے اعلیٰ افسران کے خلاف بے بنیاد،اور فضول الزامات پر وزیراعظم پاکستان سے ایکشن لینے کا کہا ہے تاکہ ان مفاد پرست ٹولے کو بے نقاب کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں