بلوچستان کے طلبہ کو فیسوں میں رعایت اور لائبریریوں میں کتب فراہم کی جائیں، بی ایس او پجار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی ایس پی پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ، اسد خان، علی بلوچ نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان میں سہولیات کا فقدان ہے حکومت اور متعلقہ حکام سہولیات فراہم کرکے لائبریریز کا قیام یقینی بنائیں ہم بلوچستان بھر میں لائبریری مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احتجاج اور دھرنوں کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا نوجوان نسل کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لائبریریاں قائم کرکے تعلیمی سہولیات دی جائیں کوئٹہ میں بلوچستان بھر میں طلبااور طالبات تعلیم کے حصول کے لئے آتے ہیں اپنی اکیڈمی، کالج، یونیورسٹی کے بعد لائبریری میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں سونا چاندی کے وارثوں کے پاس چھت نہیں تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی نا پید ہیں حالانکہ بلوچستان کے طلبااور طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی انہوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اپنی مدد آپ کے تحت لائبریریاں قائم ہیں جن میں کتابیں فراہم کی گئی لیکن اب وہ لائبریریاں بند ہورہی ہے صوبائی حکومت انہیں فعال بناتے ہوئے کتابیں دے تاکہ نوجوان نسل کوتعلیم کی سہولت مل سکیں۔ بارشوں اور سیلاب سے تباہ حال صوبے کے سینکڑوں طلباو طالبات فیسیں ادا نہ کرنے کی وجہ سے تعلیم کو خیر آباد کہہ چکے ہیں انہیں قسطوں میں فیسیں ادا کرنے کی سہولت دیتے ہوئے سیلاب زدہ علاقوں کے طلباو طالبات کی فیسیں معاف کی جائیں یونیورسٹی میں تعلیم دشمن پالیسیاں قبول نہیں حکمران اس کا سدباب کریں تاکہ طلباکو تعلیم حاصل کرنے کیلئے سہولیات میسر آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں