سندھ بلوچستان کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان، گیس چوری کا حساب ملازمین سے وصول کرنے کا فیصلہ
کراچی :چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ کوئی ایمنسٹی نہیں دی جائے گی اور اس شرط کے تحت کوئی ٹیکس کم بھی نہیں کیا جائے گا،مجھے نہیں معلوم کہ کوئی منی بجٹ آرہا ہے یا نہیں،تاہم ہمیں احساس ہے کہ آمدنی متاثر ہو رہی ہے، اکتوبر کے ٹیکس اہداف پورے کئے ہیں،اگلے ماہ ہدف حاصل کرنے میں دشواری ہوگی، آنے والے دنوں میں امپورٹ کم ہونے سے آمدنی متاثر ہوگی،ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے انتظام بہتر کریں گے،ویلیوایشن نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے،صوبہ اور ایف بی آر کی جائیداد کی ویلیو ایشن ایک ہی ہونی چاہیئے،ویلیوایشن کو خودکار نظام کے تحت انٹرنیشنل ڈیٹا سے منسلک کر دیا جائے گا، یہ کام رواں مالی سال مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) اور وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی) میں الگ الگ تقاریب میں ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔


