فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پریشرائز کر رہا ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 2 گھنٹے کی نیوز ٹاک کر سکتے ہیں اپنی حکومت میں 4 دن میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے ،پنجاب میں اپنی حکومت ، پولیس ، انتظامیہ لیکن ایف آئی آر نہیں کٹ سکی ،فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے ،فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے،ان کاکہناتھا کہ فارن فنڈڈ قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا،فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دباو¿ ڈال رہا ہے۔
Load/Hide Comments


