وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات
کوئٹہ، کراچی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات،سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر اوردونوں صوبوں میں سیلاب کے بعد کی صورتحال امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء اعلیٰ کے مابین سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلہ کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے،سیاسی کشیدگی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لئے نقصان دہ ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات میں دونوں صوبوں کی باہمی مشاورت سے بھی اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال اورریاستی اداروں پر الزامات کے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج پر بلاجواز تنقید اور الزامات قابل مذمت ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔


