قدوس بزنجو کی نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری کی رہائش گاہ آمد۔ وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے انکی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سیاسی تدبر و تحمل اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر میر محمد خان لہڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Load/Hide Comments


