خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے

پشاور(انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پیر کی صبح خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 227 کلو میٹر گہرائی میں بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں