کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، ہلاکتیں پولیس کی ناقص منصوبہ بندی سے ہوئیں
اوباڑو (انتخاب نیوز) گھوٹکی میں پولیس افسران سمیت پانچ اہلکاروں کی موت کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس مبینہ طور پر مغویوں کی بازیابی کے لیے لالو شر کے گھر پہنچی، تاہم وہ پولیس آپریشن کی پیشگی اطلاع پر اہلِ خانہ سمیت فرار ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس لالو شر کے گھر چار موبائلوں اور دو بکتر بند گاڑیوں میں پہنچی تھی، لالو شر کے گھر کو بیس کیمپ بنا کر پولیس نے آگے بڑھنے کا پلان بنایا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رات دو بجے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ڈاکوؤں نے لالو شر کے گھر پر موجود پولیس اہلکاروں کو گھیرا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر 15 سے زائد راکٹ لانچر فائر کیے گئے، حملہ آور ڈاکوؤں کی سربراہی راحید شر کر رہا تھا۔
Load/Hide Comments


