اوستہ محمد،موسم سرما کا آغاز،حکومت سیلاب متاثرین کے گھر تعمیر نہ کرسکی

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) موسم سرما شروع، سیلاب متاثرین کے لیے دشواریاں برقرار، حکومت گھروں کی تعمیر نہ کرسکی، بارش ہوئی تو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موسم سرما کی آمد آمد جبکہ موسم سرد کے ساتھ ساتھ بارشوں کی پیشنگوئیاں ہورہی ہیں جبکہ اسوقت نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب متاثرین بے یارو مددگار آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، گرمی میں تو انہوں نے گزارا کرلیا لیکن سردیوں میں یہ لوگ کیسے کریں گے اگر بارش ہوئی تو یہ لوگ سردیوں میں ٹھٹھر کر مرجائیں گے۔ حکومت کو بروقت کوشش کرنا چاہیے کہ انہیں سردی سے بچنے کے لیے گھر تعمیر کرنے کیلئے اعلان کردہ رقم دیں، تاکہ یہ غریب لوگ اپنے گھر بنائیں اور سردیوں سے ہونے والے بارشوں سے محفوظ رہیں، ورنہ نقصان ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں