قوم پرستوں کی جانب سے ہدف تنقید، ہدایت الرحمن نے حق دو تحریک سے علیحدگی اختیار کرل
گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے تحریک کے سربراہی سے علیحدگی اختیار کرلی،حسین واڈیلہ نیا سربراہ نامزد،گوادر میں دھرنا جاری ،چائینہ کو سی پیک کا کام چھوڑ کر گوادر سے نکل جانے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ گوادر کے ماہی گیر ایک سو اسپیڈ بوٹ بمعہ اسلحہ لائیں جیونی سے لیکر اورماڑہ تک ٹرالروں کا صفایا کردینگے تفصیلات گوادر دھرنا سے شہرت پانے والی حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے تحریک کے سربراہ ہونے سے علیحدگی اختیار کرکے نیا سربراہ حسین واڈیلہ کو نامزد کردینے کا اعلان کردیا۔ گوادر میں جاری دھرنا میں حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے خطاب کے دوران کارکنان کو کہا کہ آج کے بعد حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ حسین واڈیلہ ہیں تمام کارکنان حسین واڈیلہ کو بحثیت حق دو تحریک بلوچستان لے سربراہ کے طور پر دیکھیں۔واضح رہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بنیادی طور پر جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہیں اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اُنھیں قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا میں ہدف تنقید کا شدیس سامنا ہے دوسری جانب گوادر میں گزشتہ چودہ روز سے دھرنا جاری ہے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ جب تک صوبائی حکومت ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل نہیں کرتا اُن کا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ہمنے 32 دن کا دھرنا دیا تھا لیکن اس بار دھرنا ایک سو دن کا ہوگااپنے خطاب کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ چائینہ گوادر سے فوری طور پر نکل جائے اور سی پیک اور گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کام کو بند کیا جائے انہوں نے کہا ہمیں ایسے سی پیک اور چائینہ کی قطعی ضرورت نہیں ہے جس سے گوادر کے عوام کو کوئی سہولیات میسر نہ ہو انہوں نے کہاکہ گوادر کے ماہی گیر ایک سو اسپیڈ بوٹس لائسنس شدہ اسلحہ سمیت لے آئیں وہ اپنے کارکنان کے ساتھ خود جاکر جیونی سے لیکر اورماڑہ تک غیرقانونی ٹرالر مافیا کا پیچھا کرکے ان کا صفایا کردینگے۔


