زمباد گاڑیوں کی بارڈر تک رسائی، اور یونین کی معطلی تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین

آواران (انتخاب نیوز) آواران میں زمباد ڈرائیوروں کا احتجاج غیر معینہ مدت کیلئے جاری۔ کرپٹ یونین کی سبکدوشی، زمباد گاڑیوں کی بارڈر تک رسائی، روزگار بحالی اور جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، عبدالسلام میروانی۔ زمباد مالکان، ڈرائیورز، کلینرز اور اس کاروبار سے جڑے اسی فیصد لوگ پچھلے چھے مہینوں سے کرپٹ اور اقربا پرور زمباد یونین کی کارکردگی سے غیر مطمئن اور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ اس بابت حکام بالا کو جائز مطالبات پیش کیے جاتے ہیں۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی بصورت میں تادم مرگ بھوک ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ مطالبات کی منظوری تک ہر طرح کے ایرانی ڈیزل کے کاروبار سے منسلک تمام گاڑیوں کو لباچ کراس پرانا مشکے کراس سے آگے داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، تاوقتیکہ ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے جائیں۔ رہنماﺅں نے کہا کہ ہمارے مطالبات ہیں کہ کرپٹ یونین کو فی الفور ختم کیا جائے۔ زمباد گاڑیوں کے مالکان کی اکثریتی رائے کی بنیاد پر نئی یونین، کابینہ تشکیل دی جائے۔ روزانہ ضلع آواران کے 50 زمباد گاڑیوں کو بارڈر تک رسائی کیلئے سیریل نمبر ٹوکن کا اجرا ہو۔ زمباد گاڑیوں کی انتظامیہ کی نگرانی اور مالکان کی موجودگی میں دوبارہ سے رجسٹریشن کروائی جائے۔ رجسٹریشن شفافیت کی بنیاد پر ہو۔ یونین پابند ہو وہ تمام رجسٹرڈ شدہ زمبا گاڑیوں کی لسٹ جاری کرے۔ رجسٹریشن فہرست کے حساب سے ہر گاڑی والے کو اپنے نمبر خود پتہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں