دالبندین، آٹے کی قیمت میں کمی، نان بائیوں کو روٹی کا وزن بڑھانے کی ہدایت
دالبندین (انتخاب نیوز) آٹے کی قیمت میں کمی پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار نے نان بائی ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد روٹی کی وزن بڑھانے کا حکمنامہ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار نے نان بائی ایسوسی ایشن کا نمائندہ وفد اپنے دفتر میں بلاکر آٹے کی وزن میں 20گرام اضافہ کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے اس سلسلے میں باقاعدہ حکمنامہ بھی جاری کردیا جس کے تحت فی روٹی کی وزن اب 200سے بڑھا کر 220گرام کردیا گیا ہے انہوں نے نان بائی ایسوسی ایشن کو مقررہ وزن پر روٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں ہم اس روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں کہ جب ایک چیز کی قیمت بڑھ جائے تو پھر کم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کسی کو بھی خودساختہ مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


