ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوستہ محمد میں رشوت کا بازار گرم، سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ریونیو ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر رشوت ستانی سیلاب متاثرین سے فرد دینے پر پانچ سو سے ایک ہزار جبکہ تحصیلار کا مہر لگانے پر چپڑاسی تین سو یا دو سو وصول کرتا ہے۔مہر بھی چپڑاسی کے پاس مصیبت میں پھنسے ہوے کاشتکار بے بس تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش اور سیلاب کے بعد زمیندار اور کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے چھوٹے زمیندار اور کاشتکاروں کو کھاد اور بیج محکمہ زراعت کی جانب سے دینے کے اعلان کے بعد زمیندار اور کاشتکاروں کو فرد دینے کے ذریعے یہ امداد دینے کا اعلان ہوا تو ریونیو ڈپارٹمنٹ کے وارے نیارے ہو گئے ہر کاشتکار فرد نکالنے جاتے ہیں تو پٹواری معبینہ طور پر پانچ سو سے ایک ہزار روپے کاشتکاروں سے وصول کرتے ہیں ہیں تحصیلدار دستخط کے بعد مہر فورتھ کلاس کے ملازم چپڑاسی کے پاس ہے تو وہ صاحب مہرلگانے کا تین سو۔دوسو لینے کے بغیر مہر نہیں۔لگاتا اس نے اپنے ساتھ ایک لڑکا بھی رکھا ہوا ہے جو اس کی مدد کرتا ہے پیسے رکھنے میں اور مہر لگانے میں۔افسوس اس بات کی ہے کہ ڈی سی آفیس بھی ساتھ ہے اور رشوت ستانی بھی عام ہے غیرب لوگ پہلے سیلاب میں تباہ پھر رشوت کے بغیر فرد نہ میں یہ ظلم کی انتہا ہے حکام بلا نوٹس لیں اور یہ رشوت ستانی بند کی جائے۔


