پنجگور، لیویز کے سینکڑوں اہلکار گزشتہ سال کی تنخواہوں سے محروم، کسمپرسی کا شکار
پنجگور (انتخاب نیوز) وفاقی سی پیک لیویز فورس کے سینکڑوں اہلکار گزشتہ سال کی اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں ایک سال کے قریب ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہےہیں لیکن حکومت وقت کی جانب سے انہیں کوئی تنخواہ جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمیں ذہنی مریض بن چکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھال بچے دار فیملی والے غریب لوگ ہیں گزشتہ ایک سال کے کم و بیش مختلف دکانوں سے ادھار لے گھر کا چولہا اسی تنخواہوں کے سہارے پر چلا رہے ہیں لیکن ایک سال کے کم و بیش ہونے کے باوجود چند ہلکاروں کو تنخواہیں ملی باقی سینکڑوں ملازمین کو نہیں ملی ہیں انہوں نے کہا ہے پورے بلوچستان کے دیگر اضلاع کے ہلکاروں کو تنخواہیں ملی ہیں لیکن پنجگور کے ہلکار ابھی تک انتظارِ میں ہیں سیاسی سماجی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے انکا نوٹس لیا جائے ۔
Load/Hide Comments


