چمن میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 2 موٹر سائیکل میں نصب بم برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چمن میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کو چمن کے علا قے رحمان کہول روڈ پر سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کر تے ہوئے 2 موٹر سائیکل بر آمد کر کے ان میں نصب بارودی مواد برآمد علاقے کو بڑی دہشت گردی سے بچالیاسیکورٹی فورسز حکام کے مطابق بر آمد شدہ بارودی مواد تخریب کا ری میں استعمال ہونا تھاتاہم اس موقع پر کوئی گر فتار عمل میں نہیں آسکی ۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں