فزیوتھراپسٹ کے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹر جاوید کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے دوستوں کی حالت تشویشناک، تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹر جاوید کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ہمارے دوستوں کو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار حکومت بلوچستان ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں