کوئٹہ، مشرقی بائی پاس کے قریب گیس پائپ لائن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب سوئی گیس کی پائپ لائن میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا، ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کے مطابق رواں سال اگست میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے منگل کو بولان میں سوئی سدرن گیس کی 12 انچ قطر کی ٹرانسمشن پائپ لائن پر ٹیسٹنگ کے لیے پریشر ڈالا گیا، اس دوران سوئی سدرن کے کوئٹہ ہیڈ کوارٹر سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر معمولی گیس لیکیج کی اطلاع ملی تھی جس کو بند کر دیا گیا اس پائپ لائن کی مرمت آج بدھ کو کر دی جائے گی ترجمان نے بتایا کہ یہ لائن زیرِ استعمال نہیں تھی۔ دوسری جانب ایس ایچ او منظور شہید تھانے عبدالغفور نے بتایا کہ سریاب میں مشرقی بائی پاس پر غلام رسول پھاٹک کے قریب سوئی گیس کی زیر زمین پائپ لائن میں گیس لیکج کے باعث اگ بھڑک اٹھی،فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھادیا۔
Load/Hide Comments


