بلوچستان میں زچہ و بچہ کو زچگی کی محفوظ سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹر طاہرہ کمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان ہیلتھ سپورٹ پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر و ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ اور ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت متاثرین کی صحت عامہ کے لئے کثیر الجہتی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے دونوں آرگنائزیشن کے ایک غیر رسمی  مشاورتی اجلاس میں ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ اور ایف ڈی آئی پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کو صحت سے متعلق ناکافی سہولیات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں بلوچستان ہیلتھ سپورٹ پروگرام کی پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ حکومت بلوچستان نے عالمی غیر سرکاری ادارے کی معاونت سے ابتدائی طور پر بلوچستان کے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں سرجری، آرتھو پیڈک، آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی کے ضروری طبی آلات اور تینکیکی معاونت فراہم کیجبکہ سات اضلاع میں 25 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو تربیت فراہم کرکے انہیں جدید ڈلیوری کٹس اور موبائل فراہم کئے گئے ہیں جو ڈیٹا کا اندارج قائم کی گئی خصوصی موبائل ایپ "امید سے” کے آریعے اپ ڈیٹ کرتے ہیں یہ تمام ڈیٹا مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو رہا ہے پروجیکٹ کے تحت ان اضلاع میں 25 ڈیلیوری/ برتھ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جہاں زچہ و بچہ کو زچگی کی محفوظ سہولیات فراہم کی جائیں گی ان اسٹیشن کے قیام سے دوران زچگی شرح اموات میں خاطر خواہ کمی آئے گی اس کے علاؤہ عورتوں اور بچوں کے ہیلتھ اینڈ ہائی جین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام جاری ہے منصوبے کے تحت ان منتخب اضلاع میں ایک لاکھ اسی ہزار خواتین کو چھ ماہ کے لیے ملٹی وٹامنز فراہم کی گئی ہیں اسکولوں میں ایک لاکھ بیس ہزار بچوں کو شوز فراہم کئے گئے ہیں اسپیشل بچوں کو سائیکل اور وہیل چیئر بھی فراہم کی گئی ہیں ان اقدامات سے اسکولوں میں شرح داخلہ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے بلوچستان ہیلتھ سپورٹ پروگرام اور ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کثیر الجہتی اقدامات کے لئے ایف ڈی آئی پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا عظمیٰ یعقوب نے بتایا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف ڈی آئی کی جانب سے ابتک پانچ ہزار خواتین کو ہائی جین کٹ اور سینٹری پیڈز فراہم کئے گئے ہیں غذائی قلت کا شکار تین سو خواتین کو خوراک ڈھائی سو ماؤں کو بچوں کا دودھ و فیڈر بوتل، سات سو متاثرین کو نئے کپڑے اور ڈھائی ہزار بڑے  بچوں کو خوراک فراہم کی گئی دوسرے مرحلے میں مزید اشیاء فراہم کی جاررہی ہیں ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے ایف ڈی آئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ کی جانب سے دو سو خواتین کے لئے سینٹری پیڈز کی فراہمی کا یقین دلایا اس موقع پر جی آئی زی کی کنسلٹنٹ شاہانہ رند اور بلوچستان ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے فیض بڑیچ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں